12 اکتوبر 2013 - 20:30
وزير خزانہ: ایران پر عائد پابندیوں کے سبب، عالمی معیشت چیلنج کا شکار

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خزانہ نے تہران کے خلاف يکطرفہ پابنديوں کوغير مستحکم عالمي معيشت کو درپيش چيلنج کاايک اہم سبب بتايا ہے ۔

ابنا: ايران کے وزير خزانہ علي طيب نيا نے واشنگٹن ميں عالمي بينک اور بين الاقوامي مالياتي فنڈ کے سالانہ اجلاس ميں کہا کہ ايران کے خلاف يکطرفہ پابنديوں خاص طور پر تيل اور گيس کے شعبے ميں لگائي گئي پابنديوں نے نہ صرف يہ کہ دنيا کي غير مستحکم اقتصاد کے لئے مشکليں کھڑي کر دي ہيں بلکہ  عالمي منڈيوں ميں عدم استحکام  اور عدم شفافيت کو جنم ديا ہے ۔
ايران کے وزير خزانہ نے کہا کہ ان پابنديوں نے  بنيادي ضروريات کي چيزوں کي فراہمي کو بھي بري طر ح متاثر کيا ہے ۔  ايران کے وزير خزانہ نے عالمي معيشت ميں مسلسل گراوٹ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال کا تقاضہ ہے کہ بين الاقوامي برادري مشترکہ طور پر کوشش کرے اور بين الاقوامي سطح پر ان ملکوں پر زيادہ سے زيادہ توجہ دي جائے جنکي آمدني کم ہے۔

.......

/169